گلگت (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیئر نائب صدر حلقہ نمبر 2ضلع غذر ریا ض ولی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ایک اصول اور میرٹ کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے اور یہ نعرہ جب سے میاں صاحب اقتدار میں ائے ہے تب سے جاری و ساری ہے اورعمل پیرا بھی ہے ضلع غذر حلقہ نمبر 2میں آنے والے انتخابات کے لیے ٹکٹ کی تقسیم میں بھی میرٹ پر ہوگا کیونکہ اس حلقے میں پارٹی کے صدر و پاکستان مسلم لیگ ن سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبرسلطان مدد کا حق ہے اس کا شمار پارٹی کے بانیوں میں سے ہے میں اورسلطان مدد نے پارٹی کو مشکل وقت میں سہارا دیا اور پارٹی کا زندہ رکھا جب فوجی امر اس خطے میں بر سر اقتدار تھے ۔ہم نے 1999میں جب علاقائی الائنس وجود میں آ گے تب بھی پارٹی کو نہیں چھوڑا حلقہ نمبر 2غذر میں پارٹی ٹکٹ کا حقدار سلطان مدد ہے اگر خدانخواستہ سلطان مدد کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تو میں اس ٹکٹ کا حقدار ہو ں اور مجھے ملنا چائیے کیونکہ میں بھی ایک سنئیر کارکن ہوں الیکشن کے قریب آتے ہی موسمی پرندے پارٹی ٹکٹ کے لئے کوشش تیز کر رہے ہیں اور لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ ٹکٹ مجھے ملے گا اور میرے رسائی میاں صاحب تک ہے میں ان ابن الوقت لوگوں کو بتانا چاہوگا کہ پیسے سب کچھ نہیں ہے ایک وقت تھا کہ جب الیکشن ہوگیا توان کے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹ بھی نہیں تھے اگر پارٹی ٹکٹ مجھے مل گیا تو میں علاقائی الائنس کی شکل دے کے پاکستان مسلم لیگ کو جتوا کے تحفے کے طور پر دے سکتا ہو ں اور غذر کے پارٹی عہداران اور کابینہ میرے ساتھ بھر پور طریقے سے دے گی۔
Home
Gilgit Baltistan ,
Local news
گلگت (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیئر نائب صدر حلقہ نمبر 2ضلع غذر ریا ض ولی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے
گلگت (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیئر نائب صدر حلقہ نمبر 2ضلع غذر ریا ض ولی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے
By Sajid Hunxai 02:50 Gilgit Baltistan , Local news
nanomag
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor. Aenean massa. Cum sociis natoque penatibus et magnis dis parturient montes, nascetur ridiculus mus.
































0 thoughts on “گلگت (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیئر نائب صدر حلقہ نمبر 2ضلع غذر ریا ض ولی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے ”