گلگت(ایس یو ثاقب)گلگت بلتستان کے نگران وزیر اطلاعات و نشریات،سیاحت و ثقافت،کھیل و امور نوجوانان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی میں مقا می صحافیوں کا کردارناقابل فراموش ہے۔صحافی قلم کا وقار،تقدیس و تکریم کا خاص خیال رکھیں اور نوک قلم کو ذنگ آلود ہونے نہ دیں اور نہ ہی ذرد صحافت کو قریب آنے دیں۔ہمیں علاقے میں امن کو رواج دینا چاہئے کیوں کہ علاقے کی سیاحت،ثقافت،،تہذیب و تمدن،آبیاری اور تعمیر و ترقی کا راز اسی میں ہی مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پریس کلب گلگت میں عالمی یوم صحافت کے حوالے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو کارروان اہل قلم کا حصہ سمجھتا ہوں۔قلم کے ذریعے سے ہمیں علاقے میں رواداری کو دوام بخشنا ہوگا اور قلمی توانائیاں جاری رکھنا چاہئے۔بکھری ہوئی قوم کو متحد کر کے تسبیح کے دانوں کی طرح ایک ہی لڑی میں پرونے کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے اور رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت اہل قلم کی ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کریگی۔صوبائی وزیر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہمیں عالمی سطح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔نوجوانوں میں بھر پور صلاحیتیں موجود ہیں انکی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے انہیں بنیاد فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر بھی قیام امن کیلئے جدوجہد جاری ہے نگراں وزراء کا امن کاررواں دیامر،غذر میں داخل ہوچکا ہے اب یہ امن کا قافلہ استور،سکردو،ہنزہ نگر سے ہوتا ہوا خطے کے چپے چپے جائیگا اور صدائے امن بلند کریگا۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم امن کے رکھوالے ہیں اور گلگت بلتستان امن وسکون کی جگہ ہے۔تقریب سے صوبائی وزیر قانون مشتاق احمد ایڈووکیٹ اور وزیر خوراک عبدلجہان نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ صحافی عوام کی آواز ہے لہٰذاء بصیرت کا مظاہرہ کیا جائے ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ملکی سلامتی ہمیں عزیز ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر پی آئی ڈی نسیم خان ،ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ فاروق احمد،گلگت بلتستان کے سینئر صحافی سعادت علی مجاہد،شکور اعظم رومی، شبیر میر،صدر پریس کلب طارق حسین شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے مقررین نے گلگت بلتستان میں صحافیوں کی صحافت کیلئے قربانیاں،ان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے روشنی ڈالی اورمقررین نے اپنے خطاب میں عالمی یوم صحافت کے حوالے سے بھی تفصیل بتائی ۔
گلگت(نما ئندہ خصوصی)سیاسی، سماجی شخصیت اور سابق اے آئی جی گلگت بلتستان نظام الدین بارگو ،شروٹ تھول داس کے عوام کا پرتپاک استقبال اور آیا آیا نظام الدین آیا کے ناروں سے استقبال۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلیGBLA- 1کے امیدوار سابقہ اے آئی جی نظام الدین کاحلقہ 1گلگت کے علاقے بارگق ،شروٹاور تھول داس پنچنے پر پرتپاک استقبال عوام سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے استقبال کیا اور لوگوں نے نظام الدین کو ممبر قانون سازاسمبلی چنے کا وعدہ کیا ۔
































0 thoughts on “گلگت(ایس یو ثاقب)گلگت بلتستان کے نگران وزیر اطلاعات و نشریات،سیاحت و ثقافت،کھیل و امور نوجوانان عنایت ”